آئی پی ایل:ابھیشیک شرما پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد

آئی پی ایل:ابھیشیک شرما پر  میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد

حیدرآباد(سپورٹس ڈیسک )انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کے آل رائہ نڈر ابھیشیک شرما پرآئی پی ایل میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائدکردیا گیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سن رائزرز حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ کے دوران ابھیشیک شرما کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور ڈی میرٹ پوائنٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما نے آؤ ٹ ہونے کے بعد اپنے ردعمل میں ناراضی کا اظہار کیا، جس پر انہیں میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں