سعودی ولی عہد سے فیفا چیف کی ملاقات کھیلوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
جدہ(سپورٹس ڈیسک ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے ملاقات کی جس میں فٹ بال کے فروغ اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے ) کے مطابق ہفتہ کو جدہ میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران مملکت اور فیفا کے درمیان جاری اشتراکِ عمل کا جائزہ لیا گیا اور نچلی سطح سے لے کر پیشہ ورانہ سطح تک اس کھیل کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر غور کیا گیا۔ اس ملاقات میں سعودی وزیر برائے کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اور سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل بھی شریک تھے ۔