پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل،تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب

پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے انتخابات  مکمل،تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا، جس میں تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

یہ انتخابی عمل پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن لاہور کے کانفرنس ہال میں ہوا، جہاں پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے عرفان اﷲ خان اور پاکستان فیڈریشن بیس بال کے نمائندے طاہر محمود راجہ موجود تھے ، جبکہ الیکشن کمشنر محمد ظفر شیروانی نے انتخابی عمل کی نگرانی کی۔ نتائج کے مطابق ڈاکٹر محمد حمود لکھوی صدر، ڈاکٹر حمیرا عزیز مغل سینئر نائب صدر، محمد جمیل کامران سیکرٹری جنرل اور شاہد رضا خزانچی منتخب ہوئے ۔ الیکشن کمشنر کے مطابق پنجاب کے مختلف ڈویژنز کے صدور نے شرکت کی اور تمام عہدیداروں کو متفقہ طور پر بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔ انتخابات کے بعد ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس بھی ہوا۔ جس میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی گئی اور بیس بال کے فروغ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ، جن میں مارکیٹنگ اور میڈیا منیجرز کی تقرری شامل ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں