پی ایس ایل میچز رات کو منعقد کروانے کا اقدام چیلنج
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کی بچت کے حوالے سے پی ایس ایل میچز رات کو منعقد کروانے کا اقدام چیلنج،درخواست گزار اشبا کامران نے مؤقف اپنایا کہ ملک میں بجلی کا شدید بحران چل رہا ہے۔
حکومت نے بچلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا ہے ،لوڈ شیڈنگ سے کاروبار اور شہری متاثر ہو رہے ہیں ،پی ایس ایل فلڈ لائٹ میں کروانا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،فلڈ لائٹ میں میچز کروانے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔