کراٹے کھلاڑی راجہ ریحان نے پولینڈ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
وارسک (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی نژاد کراٹے کھلاڑی راجہ ریحان نے پولینڈ میں سینئرز 60 کلو گرام میں سلور میڈل جیت لیا۔
12ویں سینٹرل پولینڈ اوپن 2026 میں راجہ ریحان نے جرمنی کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔ایونٹ میں 81 ٹیموں اور لگ بھگ 900کھلاڑیوں نے شرکت کی۔سیمی فائنل میں راجہ ریحان کا مقابلہ آذربائیجان کے کراٹے کھلاڑی سے ہوا۔