ایشین بیچ گیمز ، قومی ٹیم کا اعلان
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے چھٹی ایشین بیچ گیمز کیلئے قومی ریسلنگ ٹیم کا اعلان کردیا۔
ایشین بیچ گیمز کل سے 30 اپریل تک چین میں منعقد ہو رہی ہیں جس میں ریسلنگ کے مقابلوں میں70کلوگرام کیٹیگری میں محمد عبداللہ، 80 کلوگرام میں اسد اللہ، 90 کلوگرام میں محمد انعام بٹ جبکہ 90 پلس کلوگرام کیٹیگری میں محمد گلزار ایکشن میں دکھائی دینگے ۔