نیشنل انڈر 18 یوتھ ہاکی چیمپئن شپ کسٹمز نے جیت لی

نیشنل انڈر 18 یوتھ ہاکی چیمپئن شپ کسٹمز نے جیت لی

نیشنل انڈر 18 یوتھ ہاکی چیمپئن شپ کسٹمز نے جیت لی فائنل میں پنجاب ٹو کو 1-3 گولز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل انڈر 18 یوتھ ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کسٹمز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب ٹو کو 1-3 گولز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گئے فائنل میں کسٹمز نے پہلے ہاف تک ایک صفر کی برتری حاصل کی، جبکہ آخری کوارٹر میں مزید دو گول سکور کیے ۔ پنجاب ٹو کی ٹیم صرف ایک گول کرنے میں کامیاب رہی۔ مقابلہ مجموعی طور پر دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔تیسری پوزیشن کے میچ میں پاک آرمی نے کے پی کے کو 1-2 گول سے شکست دے کر برانز میڈل حاصل کیا۔اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل تھے ، جنہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ایڈہاک کمیٹی کے صدر محی الدین وانی کے ہمراہ کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی انجم عقیل، اولمپئن حسن سردار، سمیع اللہ خان اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں