بوسٹن میراتھن، کینیا کے جان کوریر کا نیا عالمی ریکارڈ

بوسٹن میراتھن، کینیا کے  جان کوریر کا نیا عالمی ریکارڈ

بوسٹن (سپورٹس ڈیسک ) کینیا کے مایہ ناز رنر جان کوریر نے بوسٹن میراتھن میں اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے نہ صرف مسلسل دوسری بار کامیابی حاصل کی بلکہ نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔۔۔

 29 سالہ جان کوریر نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے ، 1 منٹ اور 52 سیکنڈ میں طے کر کے 2011 میں اپنے ہی ہم وطن جیوفری موٹائی کا بنایا گیا ریکارڈ توڑ دیا جبکہ خواتین کے مقابلے میں بھی کینیا کی حکمرانی برقرار رہی۔ کینیا کی شیرون لوکیڈی نے 2 گھنٹے ، 18 منٹ اور 51 سیکنڈ میں ریس جیت کر اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ ایونٹ کی سب سے زیادہ توجہ طلب کارکردگی برطانیہ کی 33 سالہ ایتھلیٹ کیلی ہاگر تھیکرے کی رہی۔ 22 ہفتوں کی حاملہ ہونے کے باوجود انہوں نے 2 گھنٹے ، 43 منٹ اور 58 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کر کے سب کو حیران کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں