گھٹنے کی انجری ، جیک ڈریپر میڈرڈ اور روم اوپن ٹورنامنٹس سے دستبردار
لندن (سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار جیک ڈریپر گھٹنے کی انجری کے باعث رواں ہفتے ہونے والے میڈرڈ اوپن اور۔۔
آئندہ ماہ اٹالین اوپن ٹورنامنٹس سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ 24 سالہ جیک ڈریپر اس سے قبل مونٹی کارلو ماسٹرز میں بھی شریک نہیں ہو سکے تھے جبکہ ان کو بارسلونا میں کلے کورٹ پر اپنے واحد میچ کے دوران انجری کے باعث مقابلہ ادھورا چھوڑنا پڑا۔