سید دلاور عباس میموریل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں مقابلے جاری

 سید دلاور عباس میموریل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں مقابلے جاری

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) ٹریٹ آئی ٹی ایف پاکستان سید دلاور عباس میموریل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ۔۔۔(J-60، لیگ-3) پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے

نتائج کے مطابق بوائز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں آرٹیم بوکن(روس) نے عامر مزاری(پاکستان) کو ، جیڈن پارک(ہانگ کانگ) نے جن شوآن چینگ(چین) ، گانوکا فرنینڈو(سری لنکا) نے محمد افضل(پاکستان) ، میکائیل علی بیگ(پاکستان) نے عبدار علی(پاکستان) ، احتشام ہمایوں (پاکستان) نے ہو وان یونگ(ہانگ کانگ) ،لیوک جی ژی ہو(سنگاپور) نے ولادیسلاو چیبوریایف(روس) ، ابوبکر طلحہ(پاکستان) نے انعام قادر(پاکستان) ، حمزہ رومان(پاکستان) نے روئیو ہوا(چین) کوشکست دی ۔ گرلز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں روسی کھلاڑی نے جاپانی حریف ، چین نے پاکستان ورجاپانی کھلاڑیوں کوپچھاڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں