انگلینڈ : ٹور ڈی فرانس فیمز 2027 کے تین مراحل کے روٹس کا اعلان
لندن (سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ میں آئندہ سال شروع ہونے والے خواتین کے سائیکلنگ مقابلے ٹور ڈی فرانس فیمز2027 کے پہلے تین مراحل کے روٹس کی۔۔۔
تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں جنہیں کھلاڑیوں نے انتہائی کٹھن اور مشکل قرار دیا ہے ۔ ایونٹ کا آغاز لیڈز سے ہو گا جہاں پہلے مرحلے میں کھلاڑی 85.7 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے مانچسٹر پہنچیں گی جبکہ دوسرامرحلہ مانچسٹر سے شیفیلڈ تک 154 کلومیٹر پر محیط ہو گا، اس مرحلے میں کھلاڑیوں کو 3000 میٹر کی چڑھائی چڑھنا ہو گی ،تیسرے مرحلے میں پہلی بار خواتین کے اس ایونٹ کے لیے لندن میں تقریباً 18 کلومیٹر طویل ٹیم ٹائم ٹرائل کا انعقاد کیا جائے گا جس کا اختتام دی مال پر ہو گا۔