محمد وسیم آئی سی سی کرکٹ سیریز کیلئے یو اے ای کے کپتان مقرر
لاہور (سپورٹس ڈیسک)محمد وسیم کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 نیپال 2026 سیریز کے لیے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کا عبوری کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
یہ سہ فریقی سیریز نیپال اور عمان کے خلاف ڈبل لیگ فارمیٹ میں کھیلی جائے گی، جو آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2027 تک رسائی کا اہم مرحلہ ہے ۔ یہ تمام میچز تریبھون یونیورسٹی انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے ۔ محمد وسیم اس سے قبل بھی26 ون ڈے میچز میں ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔