ایشین چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل الاہلی سعودی کلب کے نام

ایشین چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل الاہلی سعودی کلب کے نام

جدہ (سپورٹس ڈیسک)الاہلی سعودی کلب نے جاپان کی ٹیم مچیدا زیلویا کو ایک صفر سے شکست دے کر اے ایف سی چیمپیئنز لیگ ایلیٹ کا ٹائٹل جیت لیا ۔

مقررہ وقت بغیر کسی گول کے برابر ختم ہوا تاہم اضافی وقت کے شروع میں الاہلی نے پہلا گول کیا جب فراس البریکان نے 96ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور یہی میچ کا واحد گول ثابت ہوا ایشیائی فٹبال کنفیڈریشن کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم آل خلیفہ نے الاہلی کو چیمپئن شپ ٹرافی پیش کی ۔مچیدا کے گول کیپر کوسی تانی کو ٹورنامنٹ کا بہترین گول کیپر قرار دیا گیا جبکہ السد کے ہسپانوی فارورڈ رافا موخیکا نے ٹاپ سکورر کا اعزاز حاصل کیا۔ بہترین کھلاڑی کا ایوارڈالاہلی کے فرانک کیسیے کے نام رہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں