ٹیم میں کہیں کمی رہ گئی تھی جو نظر نہیں آئی:رضوان
ٹیم میں کہیں کمی رہ گئی تھی جو نظر نہیں آئی:رضوان میری فارم اچھی نہیں ، شاید یہ میری آزمائش کا وقت ہے ، کپتان راولپنڈیز
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ کرکٹ ناموں پر نہیں چلتی،امید ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کی بدولت قومی ٹیم بلندی پر جائے گی،اعظم خان سے بہت امیدیں ہیں،قلندرز کی فائنل فور میں رسائی نہ پانے پر افسوس ہے ، مشکل حالات میں لیگ کے انعقاد کے فیصلے پر مجھے عجیب سا لگا تھا ،توقع ہے کہ لیگ میں شامل ہونے والی نئی اور مہنگی ترین ٹیم راولپنڈیز اگلے سیزن میں زیادہ بہترکارکردگی دکھائے گی۔ان خیالات کا رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے اچھی ٹیم بنانے کی کوشش کی،تاہم کرکٹ ناموں پر نہیں چلتی جو ٹیم زیادہ محنت کرتی ہے وہ کامیابی پاتی ہے ،ہماری ٹیم میں کہیں نہ کہیں کمی رہ گئی تھی جو نظر نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تین کھلاڑی انجریز کا شکار ہوئے ،تاہم نوجوان کھلاڑیوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، میری فارم اچھی نہیں ہے ، شاید محنت میں کمی رہ گئی ہے ، چار سال تک میں نے ملتان سلطانز کو فائنل میں پہنچایا، شاید یہ میری آزمائش کا وقت ہے ، ممکن ہے کہ مستقبل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔