عثمان طارق کا انگلش کاؤنٹی ٹیم واروکشائر کے ساتھ معاہدہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹر عثمان طارق نے انگلش کاؤنٹی ٹیم واروکشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔۔۔
جس کے تحت وہ 2026 کے وٹالٹی بلاسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔ واروکشائر کے مطابق عثمان طارق بطور غیر ملکی کھلاڑی ‘واروکشائر بیئرز’ سکواڈ کا حصہ ہوں گے ۔ مزید برآں، وٹالٹی بلاسٹ کے اختتام کے بعد عثمان طارق برمنگھم فینکس کی جانب سے دی ہنڈرڈ میں بھی شرکت کریں گے ۔