آسٹریلیا کالیگز سے اہم کھلاڑیوں کو محفوظ رکھنے کا منصوبہ

آسٹریلیا کالیگز سے اہم کھلاڑیوں کو محفوظ رکھنے کا منصوبہ

پیٹ کمنز کو ٹیسٹ پر فوکس کرنے کیلئے 12 ملین ڈالرز میں معاہدہ کی پیشکش

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی لیگز سے اہم کھلاڑیوں کو محفوظ رکھنے کا توڑ نکال لیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کپتان پیٹ کمنز کو ٹیسٹ کرکٹ پر فوکس کرنے کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے بڑی پیشکش کر دی۔کرکٹ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کو 12 ملین آسٹریلوی ڈالرز میں معاہدہ کرنے کی پیشکش کی ہے ۔کرکٹ آسٹریلیا چاہتا ہے کہ معاہدے کے مطابق پیٹ کمنز 2029ء تک ٹیسٹ کرکٹ کو ترجیح دیں۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کو 4 ملین ڈالرز سالانہ کی 3 برس کے لیے پیشکش کی ہے ۔دوسری جانب تینوں فارمیٹ کھیلنے والے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ بھی کرکٹ آسٹریلیا کی بات چیت جاری ہے ۔مارنوس لبوشین کے ساتھ بھی اسی طرز کے 3 سالہ معاہدے کے لیے بات چیت ہو رہی ہے ۔ہیڈ آف کرکٹ جیمز ایلسوپ کے مطابق کھلاڑی پُرکشش معاہدوں کا حق رکھتے ہیں، یہ کرکٹرز آسٹریلیا کے لیے ملٹی فارمیٹس میں عرصہ دراز سے پُرفارمرز ہیں۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کھلاڑیوں کو محفوظ بنانا چاہتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں