پاک آسٹریلیا ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا شیڈول جاری
پہلا میچ30مئی کو راولپنڈی،دوسرا اور تیسرا ،2اور4جون کو لاہور میں ہوگا
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔ پی سی بی کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی جبکہ سیریز کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا اور تیسرا ون ڈے بالترتیب2 اور4 جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ مارچ اور اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہوگی۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم رواں سال جنوری اور فروری میں 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لئے بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہے ، جس میں میزبان پاکستان نے قذافی سٹیڈیم میں کھیلی گئی ،جس میں آسٹریلیا کو 0-3 سے شکست دی تھی۔آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کے دوران بھی پاکستان میں میچز کھیلے تھے ، جن میں22 فروری کو انگلینڈ کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی بھی شامل ہے ۔