آسٹریلوی وکٹ کیپر فل ایمری کا انٹرنیشنل کیریئر سات دن میں ختم

آسٹریلوی وکٹ کیپر فل ایمری کا  انٹرنیشنل کیریئر سات دن میں ختم

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ میں کھلاڑی اپنے کھیل سے کئی سالوں تک میدان میں جگمگاتے ہیں مگر ایک بدقسمت کرکٹر ایسا بھی ہے۔۔

 جس کا انٹرنیشنل کیریئر صرف سات دن میں ختم ہو گیا، آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز فل ایمری کو 1994 میں ایان ہلی کے ان فٹ ہونے کے باعث پاکستان کیخلاف ملک کی نمائندگی کا موقع ملا۔ بدقسمتی سے اس واحد ٹیسٹ کے دوران، ایمری کا بایاں انگوٹھا ٹوٹ گیا اور گیند چہرے پر لگ گئی ،اس کے بعد انہیں کبھی قومی ٹیم کی طرف سے کھیلنے کا موقع نہیں ملا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں