آئرش فٹبالرز کا اسرائیل کیخلاف میچز کے بائیکاٹ کا مطالبہ

آئرش فٹبالرز کا اسرائیل کیخلاف میچز کے بائیکاٹ کا مطالبہ

یوئیفا قوانین،عالمی ذمہ داریوں کے تحت میچز کھیلنے کے پابندہیں، ایسوسی ایشن

ڈبلن(سپورٹس ڈیسک)آئرلینڈ کے سابق اور موجودہ فٹبالرز سمیت متعدد شخصیات نے اسرائیل کے خلاف فٹبال میچز کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا۔ آئرش سپورٹ فار فلسطین نامی مہم کے تحت فٹبالرز، موسیقاروں اور سماجی شخصیات نے فٹبال ایسوسی ایشن آف آئرلینڈ پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف یوئیفا نیشنز لیگ میچز کھیلنے سے انکار کرے ۔ مہم کی حمایت کرنے والوں میں سابق آئرش فٹبال کوچ بریان کیئر، سابق انٹرنیشنل فٹبالر لوئس قوئن اور متعدد لیگز کے کھلاڑی شامل ہیں ۔دوسری جانب آئرش فٹبال ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ وہ یوئیفا قوانین اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت میچز کھیلنے کی پابند ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں