کراچی میں شدید گرمی،نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ملتوی

کراچی میں شدید گرمی،نیشنل  ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ملتوی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ملتوی کر دی گئی،چیمپئن شپ اب اکتوبر، نومبر میں کراچی میں ہی ہو گی،چیمپئنشپ گرم موسم کے باعث ملتوی کی گئی۔

چیمپئن شپ 14 سے 17 مئی تک کراچی میں ہونا تھی، قومی فیڈریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،واضح رہے کہ این ای ڈی سپورٹس کمپلیکس پر چار روزہ چیمپئن شپ کے 50 ایونٹس میں مردوں کے 23 اور خواتین کے 25 جبکہ دو مخلوط مقابلوں میں ملک بھر سے 500 ایتھلیٹس اور 300 آفیشلز کی شرکت متوقع تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں