پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ کا آج آغاز

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ کا آج آغاز

21 جون تک 45 تین روزہ نان فرسٹ کلاس میچز کھیلے جائینگے ،پی سی بی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے میچز 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے ۔ پی سی بی کے مطابق آج سے 21 جون تک ٹورنامنٹ میں 45 تین روزہ نان فرسٹ کلاس میچز کھیلے جائیں گے ۔پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کو گولڈ اور سلور ٹائرز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ گولڈ ٹورنامنٹ 14 اور سلور ٹورنامنٹ میں 10ڈپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو سلور کا آغاز 18 مئی سے ہوگا جبکہ گولڈ کی فائنلسٹ ٹیمیں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس اور پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلیں گی۔پول اے کے میچز ریلوے کرکٹ سٹیڈیم ہری پور، ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے جبکہ پول بی کے میچز شعیب اختر سٹیڈیم راولپنڈی، ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد اور مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے ۔گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ گریڈ ٹو رنرز اپ ٹیم 25 لاکھ روپے کی حقدار ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں