انڈر 18 ہاکی تربیتی کیمپ میں ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم، میں جاری انڈر 18 تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے ۔
سلیکشن کمیٹی نے جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے دستیاب باصلاحیت کھلاڑیوں میں سے ابتدائی طور پر 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے ، جبکہ 8 کھلاڑیوں کو سٹینڈ بائی لسٹ میں رکھا گیا ہے ۔ شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں سے حتمی 18 رکنی ٹیم کا اعلان 21 مئی کو کیا جائے گا۔