شاہین شاہ کی کم ہوتی سپیڈ موضوع بحث بن گئی

 شاہین شاہ کی کم ہوتی سپیڈ موضوع بحث بن گئی

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے پریمیئم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کم ہوتی بولنگ سپیڈ موضوع بحث بن گئی۔ سابق کرکٹر بازید خان نے کہا کہ ٹیسٹ میں شاہین کی بولنگ رفتار 10 سے 15 کلومیٹر تک کم ہو گئی۔

انہوں نے تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر اور بریٹ لی نے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہے لیکن ان کی رفتار میں کمی نہیں ہوتی تھی جب کہ شاہین آفریدی کی رفتار کم ہوئی ہے جو کہ ٹی ٹونٹی کے فوراً بعد ٹیسٹ کھیلنے کا نتیجہ ہے ۔سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ نے اپنے جسم کو لمبی کرکٹ کے لیے تیار نہیں کیا، بس ٹی ٹونٹی میں چار اوور کروا کر ٹیسٹ کھیلیں تو سپیڈ کم ہو گی۔سابق چیئر مین پی سی ،کمنٹیٹر رمیز راجہ نے نے کہا کہ بہت سے بولرز جو مختصر فارمیٹس کھیلتے ہیں اکثر ٹی 20 میں چار اوور کے سپیل کرلیتے ہیں لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں جدوجہد کرتے ہیں جس سے ان کی فٹنس سامنے آجاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں