انڈر 18ہاکی ٹریننگ کیمپ ،اینٹی ڈوپنگ قوانین بارے آگاہی سیشن

انڈر 18ہاکی ٹریننگ کیمپ ،اینٹی  ڈوپنگ قوانین بارے آگاہی سیشن

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں جاری انڈر 18 ٹریننگ کیمپ کے دوران اینٹی ڈوپنگ کے قوانین سے متعلق ایک اہم آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔۔

یہ کیمپ جاپان میں شیڈول انڈر 18 ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں لگایا گیا ہے ۔اس موقع پر واڈا کے سی ای او ڈاکٹر سہیل سلیم نے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ممنوعہ ادویات کے استعمال کے نقصانات اور عالمی سطح پر واڈا کے وضع کردہ قوانین کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں