ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کیلئے 35 کھلاڑیوں کا اعلان
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کیلئے 35 کھلاڑیوں کا اعلان سینئر کھلاڑی فائنل ٹرائلز میں حصہ لینگے جس کے بعد قومی ٹیم کا اعلان ہو گا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کیلئے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری سینئر تربیتی کیمپ میں پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی نے 35 سینئر کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جو 19 اور 20 مئی کو فائنل ٹرائلز میں حصہ لینگے جس کے بعد قومی ٹیم کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔ شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں گول کیپرز میں منیب الرحمان، علی رضا، فیضان جنجوعہ اور وقار، ڈیفنڈرز میں سفیان خان، محمد عبداللہ، ارشد لیاقت، عماد شکیل بٹ، معین شکیل، حماد انجم، ندیم خان، علی حمزہ، عمر مصطفیٰ، ابوبکر، عبدالمنان، ارباز، محمد احسن ندیم، محمد عماد اور رانا ولید۔ سٹرائیکرز میں احمد ندیم ، غضنفر، افراز خان، ذکریا حیات، رانا وحید، عبدالرحمان، حنان شاہد، عدیل لطیف، بشارت علی، علی مرتضیٰ، عمیر ستار، بلال، ابوزر، عبداللہ یوسف، حمزہ فیاض اور عبدالوہاب شامل ہیں۔