سپیشل اولمپکس نیشنل گیمز میں دس گولڈ میڈلز کا فیصلہ

سپیشل اولمپکس نیشنل گیمز میں دس گولڈ میڈلز کا فیصلہ

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)سپیشل اولمپکس پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل گیمز میں دس گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگیا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں 400میٹر دوڑ میں کے پی کے باسط علی نے 1.01منٹ کیساتھ گولڈ میڈل جیتا ۔

400میٹر ویمنز کیٹیگری میں سندھ کی سعدیہ جنید نے 1.55منٹ کیساتھ پہلی پوزیشن لی۔ ایف ٹو وویمنز سو میٹر ریس میں سندھ کی سارہ اکرم نے 20سیکنڈ کیساتھ پہلی، سندھ کی ایمان نیاز نے 20.37 سیکنڈ کیساتھ دوسری، پنجاب کی سحر صفدر نے 20.45سیکنڈ کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی پلس سو میٹر ریس میں پنجاب کے عادل خان نے 13.9سیکنڈ کیساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ منی جیولن تھرو میں فیڈرل کی الیشبہ کریم اورامریش کریم نے پہلی اور دوسری جبکہ پنجاب کی سحر صفدر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مردوں کی لانگ جمپ میں سندھ کے آصف علی 2.84میٹر جمپ کیساتھ گولڈ میڈل جیتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں