پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ سکواڈ کے تربیتی کیمپ کا آغاز
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے آئرلینڈ ٹرائی سیریز اور ورلڈ کپ سکواڈ کے تربیتی کیمپ کا لاہور میں آغاز ہو گیا۔
کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں کے ٹیم کوچز کے ساتھ ون آن ون سیشنز منعقد کیے گئے ، جن میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پہلے دن کھلاڑیوں کی مختلف صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ فٹنس ٹیسٹنگ بھی کی گئی۔ پی سی بی کے میڈیکل سٹاف نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور دیگر فزیکل پیرامیٹرز کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔