چین کی ٹیم ے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ کے فائنل میں داخل

چین کی ٹیم ے ایف سی انڈر 17  ایشین کپ کے فائنل میں داخل

جدہ (سپورٹس ڈیسک)چین نے اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 0-2 گول سے شکست دے کر 22 سال بعد پہلی مرتبہ فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

 میچ کے آغاز میں شوائی ویہا نے ژو یونو کے پاس پر گیند جال میں پہنچادی اور اپنی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف 0-1 کی برتری دلا دی۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے مقابلہ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن چینی ٹیم نے عمدہ دفاع اور جوابی حملوں کے ذریعے اپنی سبقت برقرار رکھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں