کلائی کی انجری کے باعث کارلوس الکاراز ومبلڈن اوپن ٹینس سے دستبردار
میڈرڈ (سپورٹس دیسک)سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور دو مرتبہ کے ومبلڈن اوپن چیمپئن کارلوس الکاراز کلائی کی انجری کے باعث رواں برس شیڈول ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کریں گے ۔
کارلوس الکاراز کو گزشتہ ماہ بارسلونا اوپن کے پہلے راؤنڈ میں دائیں کلائی کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد وہ فرنچ اوپن سے بھی دستبردار ہوگئے تھے ، جہاں وہ مسلسل دو مرتبہ دفاعی چیمپئن تھے ۔