فیفاورلڈ کپ سے قبل نیمار ایک بار پھر انجری کا شکار

فیفاورلڈ کپ سے قبل نیمار  ایک بار پھر انجری کا شکار

ریو ڈی جنیرو (سپورٹس ڈیسک)برازیل کے سٹار فٹبالر نیمار ایک بار پھر انجری کا شکار ہوگئے ہیں، جس کے باعث فیفا ورلڈ کپ سے قبل ان کی فٹنس پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔۔۔

سانتوس کلب کے حکام نے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجری زیادہ سنگین نوعیت کی نہیں ہے ۔ نیمار پنڈلی میں تکلیف کے باعث لورینزو کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے ۔ ٹیم ڈاکٹر روڈریگو زوگائب کے مطابق نیمار 27 مئی کو برازیل کے تربیتی کیمپ میں مکمل یا قریب مکمل فٹ حالت میں شامل ہوجائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں