نیشنل والی بال چیمپئن شپ ایئر فورس کی فتح کیساتھ ختم

نیشنل والی بال چیمپئن شپ ایئر فورس کی فتح کیساتھ ختم

نیشنل والی بال چیمپئن شپ ایئر فورس کی فتح کیساتھ ختم فائنل مقابلے میں پی اے ایف نے پاکستان نیوی کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)55 ویں نیشنل مینز والی بال چیمپئن شپ 2026ء پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کی شاندار فتح کے ساتھ اختتام پذیر، سنسنی خیز فائنل مقابلے میں پی اے ایف نے پاکستان نیوی کو شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ پی او ایف سپورٹس کمپلیکس واہ کینٹ میں جاری چھ روزہ ایونٹ میں ملک بھر کی بہترین محکمانہ اور صوبائی ٹیموں نے حصہ لیا، جس کے دوران شائقین کو بہترین اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے ۔ فائنل میچ میں پاکستان نیوی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ 25-16 سے اپنے نام کیا، لیکن اس کے بعد پاکستان ایئر فورس نے بہترین حکمت عملی، شاندار بلاکنگ اور پاورفل سروسز کی بدولت زبردست واپسی کی اور مسلسل تین سیٹ 21-25، 21-25 اور 18-25 سے جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا جبکہ نیوی کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں واپڈا نے پاکستان آرمی کو 1-3 سے شکست دے کر برانز میڈل حاصل کیا، واپڈا نے پہلے دو سیٹ 19-25 اور 15-25 سے جیتے ، تاہم آرمی نے تیسرا سیٹ 26-24 سے جیت کر واپسی کی کوشش کی مگر واپڈا نے چوتھا سیٹ 17-25 سے جیت کر میچ اپنے نام کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں