اذان علی خان نے انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

 اذان علی خان نے انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے اذان علی خان نے امریکا میں منعقد ہونے والا پی ایس اے انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔۔۔

 اطلاعات کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی سکواش آن فائر جونیئر گولڈ چیمپئن شپ کا بوائز انڈر 19 ایونٹ پاکستان کے اذان علی خان نے جیت لیا۔پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے اذان علی خان نے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد امریکا کے جون راک فیلر کو ایک گیم کی قربانی دے کر 1-3 سے شکست دی۔برٹش جونیئر اوپن چیمپئن رہنے والے اذان علی خان نے فتح کو پاکستان آرمی اور اپنے والد کوچ آصف خان کے نام کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں