توجہ ورلڈ کپ سے قبل متوازن مضبوط کمبی نیشن بنانے پر مرکوز:ہیسن
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز قومی ٹیم کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے ۔۔۔
، ٹیم انتظامیہ کی توجہ آئندہ ورلڈ کپ سے قبل متوازن اور مضبوط کمبی نیشن بنانے پر مرکوز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے حال ہی میں وائٹ بال کرکٹ میں کئی شعبوں میں پیش رفت کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف سیریز کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔