پی ایف ایف الیون نے یواین الیون کو شکست دیدی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ فٹبال ڈے کے موقع پر کھیلے جانیوالے نمائشی فٹبال میچ میں پی ایف ایف الیون نے اقوام متحدہ الیون کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی۔۔۔
جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں منعقدہ میچ میں اقوام متحدہ پاکستان کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحیی، فرانس، رومانیہ، نائجیریا اور زمبابوے سمیت مختلف ممالک کے سفارتکاروں، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی، قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو، سابق قومی کپتان عیسی خان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کرکے کھیل کے ذریعے امن، اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن الیون نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یو این الیون کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شاہزیب نے دو اور عیسی خان نے ایک گول کیا جبکہ یو این کی جانب سے واحد گول ننو گبسن نے کیا۔