عرفات منہاس ڈیبیو پر 5وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی بولر

عرفات منہاس ڈیبیو پر 5وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی بولر

کوشش ہوگی مستقبل میں بھی ایسی کارکردگی پیش کروں:عرفات منہاس ذاکر خان نے 1984میں ڈیبیو پر 19رنز کے عوض 4وکٹیں حاصل کی تھیں

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم سپنرعرفات منہاس ڈیبیو ٹینٹ میں 5 وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔21 سالہ عرفات منہاس نے پاکستان کے 1 ہزار ایک روزہ میچز کی تاریخ میں پہلے بولر ہیں جنہوں نے ڈیبیو پر 5وکٹیں لی ہیں۔عرفات منہاس نے 10اوورز کے کوٹے میں ایک اوورمیڈن کیااور 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔شاندار پرفارمنس سے متعلق عرفات منہاس نے کہاکہ ڈییبو پر 5 وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے ، کوشش ہوگی کہ مستقبل میں بھی ایسی کارکردگی پیش کروں، بولنگ میں سب نے مشترکہ کوشش کی۔عرفات منہاس سے قبل فاسٹ بولر ذاکر خان نے 1984 میں ڈیبیو پر 19 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں