پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیشنل انڈر -21ہاکی ٹریننگ کیمپ کے انعقاد کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیشنل انڈر  -21ہاکی ٹریننگ کیمپ کے انعقاد کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک بھر میں ہاکی کے فروغ اور مستقبل کے ہیروز تیار کرنے کے لیے اسلام آباد میں نیشنل انڈر-21 ہاکی ٹریننگ کیمپ کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کردیا ۔

تربیتی کیمپ 5 جون 2026 سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا، مذکورہ کیمپ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی اس وسیع اور جامع حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد قومی ہاکی ٹیلنٹ پائپ لائن کو مضبوط بنانا اور ایک ایسی نئی نسل تیار کرنا ہے جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی شاندار نمائندگی کر سکے ۔اس کیمپ کے لیے پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی نے اوپن ٹرائلز کے بعد فائنل کیے گئے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے ۔پی ایچ ایف کے اعلامیہ کے مطابق عالمی ہاکی میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام بحال کرنا اولین ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں