گلگت بلتستان اتھلیٹکس ٹیموں کا چناؤ، ایک روزہ ٹرائلز آج ہونگے
گلگت (سپورٹس ڈیسک )گلگت بلتستان اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیر گلگت بلتستان اتھلیٹکس مرد اور خواتین ٹیموں کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز آج دن 11 بجے ، سٹی پارک گراؤنڈ، گلگت میں منعقد ہونگے ۔
گلگت بلتستان اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مرزا سکندرنے بتایا کہ منتخب مرد اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑی نیشنل جونئیر اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کر ینگے ، یہچیمپئن شپ 7 سے 10 جون تک قیوم سٹیڈیم پشاور میں کھیلی جائے گی۔ گلگت بلتستان مرد اور خواتین ٹیموں کی سلیکشن کے لئے چار رکنی سلیکشن کمیٹی مرزا سکندر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے دیگر ارکان میں ،نثار احمد، امتیاز احمد اور جہانگیر حسین شامل ہیں۔ ٹرائلز میں شرکت کرنے والے کھلاڑی اپنے ہمراہ شناختی کارڈ، ایف آر سی یا ب فارم لازمی لائیں اور نہ لانے کی صورت میں ٹرائلز میں شامل نہیں کیا جائے گا۔