فرنچ اوپن :الیگزینڈر زویروف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

 فرنچ اوپن :الیگزینڈر زویروف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیرس(سپورٹس ڈیسک)جرمنی کے ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف اور سپین کے رافیل جوڈار اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی فرنچ اوپن ٹینس میں مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔۔۔

 جبکہ روس کے آندرے روبلوف اور ناروے کے کیسپر رڈ ٹاپ 16 راؤنڈ میں شکست کے بعد مقابلوں سے باہر ہوگئے ۔مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں الیگزینڈر زویروف نے نیدرلینڈز کے جیسپر ڈی جونگ کو 6-7(3-7)،4-6اور 1-6سے شکست دی، مینز سنگلز ٹاپ 16 راؤنڈ کے ایک اور میچ میں سپین کے رافیل جوڈار نے ہم وطن حریف کھلاڑی پابلو کیرینو بسٹاکو 6-4، 6-4، 1-6، 2-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹاپ 8 راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں