قومی انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ کی بحالی کا اعلان

 قومی انڈر17 فٹبال  چیمپئن شپ کی بحالی کا اعلان

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ملک میں گراس روٹ لیول پر فٹبال کی بحالی اور ترقی کیلئے قومی انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ کی بحالی کا اعلان کردیا جس میں ملک بھر کی علاقائی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

 پی ایف ایف صدر سید محسن گیلانی نے کہا کہ یہ چیمپئن شپ فٹبال مقابلوں کے کیلنڈر کا پہلا ستون ہے جسے پی ایف ایف وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے ۔ پاکستان کا ہر نوجوان کھلاڑی ایک منظم اور مسابقتی راستے اور مواقع کا مستحق ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں