آئی پی ایل رنر اپ ٹیم گجرات ٹائنٹز کی بس میں آتشزدگی
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی پی ایل کے فائنل میں شکست کے بعد گجرات ٹائٹنز کی ٹیم ایک ممکنہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔
واقعہ اتوار کی رات اس وقت پیش آیا جب گجرات ٹائٹنز کے کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف فائنل میں شکست کے بعد سٹیڈیم سے اپنے ہوٹل واپس جا رہے تھے ۔ راستے میں بس میں شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث آگ لگ گئی اور اندر دھواں پھیلنا شروع ہوگیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔