اینا وین نے ویمنز گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا
روم (سپورٹس ڈیسک)نیدرلینڈز کی سائیکلسٹ اینا وین ڈیر بریگن نے ویمنز گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے میں 12.7کلومیٹر کا انفرادی ٹائم ٹرائل جیت کر ریس کی مجموعی برتری اور گلابی جرسی حاصل کر لی ہے ۔
چوتھے مرحلے میں سائیکل سواروں نے بیلونو سے نیوگل تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو 12.7کلومیٹر پر محیط تھا۔ اینا وین ڈیر بریگن نے چوتھا مرحلہ 31 منٹ اور 38 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔