ایورسٹ پر مردہ تصور کیے جانیوالے نیپالی گائیڈ 6 روز بعد زندہ مل گئے

ایورسٹ پر مردہ تصور کیے جانیوالے  نیپالی گائیڈ 6 روز بعد زندہ مل گئے

کھٹمنڈو(سپورٹس ڈیسک)دنیا کی بلند ترین چوٹی مانٹ ایورسٹ پر 6 روز قبل لاپتہ ہونے والے 52 سالہ نیپالی کوہ پیما گائیڈ دوا شیرپا ناقابل یقین طور پر زندہ سلامت مل گئے ہیں۔

ماؤنٹ ایورسٹ چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی پر 7,500 میٹر کی قاتل بلندی پر لاپتہ ہونے والے نیپالی کوہ پیمادوا شیرپا کو مردہ سمجھ کر ان کے اہل خانہ نے آخری رسومات کی دعائیں بھی کر دی تھیں تاہم جمعرات کو وہ شدید فراسٹ بائٹ کے باوجود بیس کیمپ کے قریب کھمبو آئس فال پر رینگتے ہوئے پائے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں