پرو ہاکی لیگ کیلئے قومی ٹیم مینجمنٹ میں پھر ردوبدل

پرو ہاکی لیگ کیلئے قومی ٹیم مینجمنٹ میں پھر ردوبدل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پرو ہاکی لیگ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ میں ایک بار پھر ردوبدل کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق گول کیپنگ کوچ مظہر عباس کو پرو ہاکی لیگ کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ نہ لے کر جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سابق کپتان وسیم احمد کے بطور کوچ ٹیم کو جوائن کرنے کا امکان ہے ۔آسٹریلیا میں مقیم وسیم احمد بیلجیئم میں ٹیم کو جوائن کر سکتے ہیں۔پاکستان ہاکی سکواڈ 20 کھلاڑیوں اور 5 آفیشلز پر مشتمل ہو گا، جن کے تمام سفری معاملات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق منظور الحسن ہیڈ کوچ، وسیم احمد کوچ اور خواجہ جنید ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔سلطان اشرف وڈیو اینالسٹ اور فہد جاوید بطور فزیو ٹیم مینجمنٹ میں شامل ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں