بنگلادیشی کھلاڑی لٹن داس پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگے
ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان لٹن داس پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگے۔
ایک انٹرویو کے دوران بھارت میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے سے متعلق گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ انہیں بتایا گیا کہ بھارت میں سکیورٹی خدشات ہیں، بنگلادیشی ٹیم پاکستان میں بھی کھیل چکی ہے جہاں کھلاڑیوں کے کمروں کے باہر مسلح اہلکار تعینات رہتے تھے، اگر ٹیم پاکستان جیسے ماحول میں کھیل سکتی ہے تو پھر بھارت میں کھیلنے میں کیا مسئلہ ہو سکتا ہے۔