فیفا ورلڈکپ: 48 ٹیموں میں واحد خاتون ڈاکٹر
لاہور(سپورٹس ڈیسک)مردوں کے فیفا ورلڈکپ 2026 میں دنیا بھر کی 48 ٹیموں کے ہزاروں افراد کے درمیان کیربین جزیرے کیوراساؤ کی ڈاکٹر سوزین ہورمین ایک منفرد تاریخ رقم کررہی ہیں۔
36 سالہ ڈاکٹر ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے میڈیکل سٹاف میں واحد چیف میڈیکل آفیسر ہیں اور مردوں کے ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی صرف تیسری خاتون ڈاکٹر ہیں۔