ٹیسٹ رینکنگ،کیوی بولر میٹ ہنری 36 سال بعد نمبر ون
ٹیسٹ رینکنگ،کیوی بولر میٹ ہنری 36 سال بعد نمبر ون رضوان اور بابر اعظم ایک ایک درجے تنزلی کے بعد 20 ویں نمبر پر موجود
دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ ایک بار پھر ٹیسٹ کے نمبر ون بیٹر بن گئے ، جو روٹ کی ٹیسٹ رینکنگ میں دو درجے بہتری ہوئی ہے ۔ انگلینڈ کے ہیری بروک ایک درجے تنزلی کے دوسرے نمبر پر چلے گئے ۔آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجے تنزلی کے بعد نمبر تین پر براجمان ہیں۔ ٹیسٹ بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا دو درجے ترقی کے 10 ویں نمبر پر آ گئے ۔پاکستان کے محمد رضوان اور بابر اعظم ایک ایک درجے تنزلی کے بعد 19 ویں اور 20 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ سعود شکیل دو درجے ترقی کے بعد 22 ویں نمبر آ گئے ۔ ٹیسٹ بولرز میں نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری نمبر ون بولر بن گئے ، 36 سال بعد کیوی بولر نے پہلی پوزیشن حاصل کی، وہ 6 درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پر آگئے ، بھارت کے جسپریت بمرا اور میٹ ہنری کے یکساں 870 رینکنگ پوائنٹس ہیں، ویرات کوہلی تیسرے نمبرپر چلے گئے ۔پاکستان کے بابراعظم کی بدستور چھٹی پوزیشن برقرار ہے ۔بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشدخان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ، پاکستان کے ابرار احمد کی دوسری اور شاہین آفریدی کی نویں پوزیشن برقرار ہے ۔