ورلڈ کپ میں میسی سے ممکنہ ٹکراؤ شاندار ہوگا:رونالڈو
میامی(سپورٹس ڈیسک)پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ اگر فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ان کا مقابلہ لیونل میسی کی ارجنٹائن سے ہوتا ہے تو یہ ایک شاندار چیز ہوگی۔
رونالڈو نے گزشتہ روز میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اولین ترجیح ٹیم کی کامیابی اور اگلے مرحلے میں رسائی ہے ۔ جب ان کا لیونل میسی کی ٹیم کے امکان کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم اس سوال کا کیا جواب دوں، لیکن یہ شاندار چیز ہو گی۔