انگلینڈ کیخلاف میچ میں گھانا کو پنالٹی نہ ملنے کے فیصلے پر تنقید
انگلینڈ کیخلاف میچ میں گھانا کو پنالٹی نہ ملنے کے فیصلے پر تنقید گھانا کے کوچ کا فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار ، وی اے آر پر سوال اٹھا دئیے
نیویارک (سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں گھانا کو پنالٹی نہ ملنے کے فیصلے پر تنقید بڑھ گئی ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق گھانا نے آخری لمحات میں پنالٹی کا مطالبہ کیا، ایزری کونسا کے چیلنج پر فاؤل کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ریفری نے پنالٹی دینے سے انکار کیا اور وی اے آر نے بھی کوئی مداخلت نہیں کی جس پر گھانا کے کوچ کارلو کیروش نے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور وی اے آر پر سوال اٹھا دیے ۔اس حوالے سے کارلو کیروش نے کہا کہ کیا ورلڈ کپ میں وی اے آر اب بھی کام کر رہا ہے یا نہیں؟دوسری جانب سابق انگلش اسٹار وین رونی نے بھی فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ پنالٹی ہو سکتی تھی، ایزری کونسا کا چیلنج خطرناک تھا اور فاؤل بنتا تھا۔میچ کے بعد متنازعہ فیصلے پر عالمی سطح پر وی اے آر کے استعمال پر نئی بحث شروع ہو گئی۔