پاکستان فٹبال فیڈریشن نے عدیل رزکی کو ٹیکنیکل ڈائریکٹر مقرر کر دیا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے عدیل رزکی کو یکم جولائی سے ٹیکنیکل ڈائریکٹر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
عدیل رزکی اس سے قبل پاکستان ویمنز نیشنل فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے مالدیپ میں ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان مینز نیشنل ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں جہاں ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔