ہاکی پرو لیگ، بھارت نے گرین شرٹس کو سات، ایک سے ہرا دیا
لندن (سپورٹس ڈیسک)ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی شکستوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔
روایتی حریف بھارت نے گرین شرٹس کو سات، ایک سے شکست دے دی، ایونٹ میں یہ پاکستان کی مسلسل پندرہویں شکست ہے ۔ پاکستان ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ میں اب تک ایک بھی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکی۔